urdu poetry in urdu text

اردو میں گہری شاعری دو لائنیں

‏تلاش نہ کر سکو گے__پھر مجھے وہاں جا کر بھی
غلط سمجھ کر جہاں تم نے
کھو دیا تھا مجھے

اسکے بازو تھے میرے کندھوں پر اور وہ بے نقاب تھا
کیا گزری رات یارو غضب کا خواب تھا

وہ بُلائیں،،،، تو کیا “تماشا” ہو
ہم نہ جائیں تو کیا “تماشا” ہو،؟
یہ کناروں سے،،،،، کھیلنے والے
ڈوب جائیں تو کیا “تماشا” ہو،؟
بندہ پرور،،،، جو ہم پہ گزری ہے
ہم بتائیں تو،،،، کیا “تماشا” ہو،؟
آج ہم بھی،،،،،، تيری وفاؤں پر
مسکرائیں تو کیا “تماشا” ہو،؟
تیری صورت،،، جو اتفاق سے ہم
بھول جائیں تو، کیا “تماشا” ہو،؟
وقت کی،،، چند ساعتیں ساغر
لوٹ آئیں تو، کیا “تماشا” ہو،؟

مجھے کسی کو __ منانے کا فن نہیں آتا
میں اپنے آپ سے __لڑ کر اداس بیٹھا ہوں

‏نہ آئی راس بناوٹ کی زندگی مجھ کو
میں شہر چھوڑ کے پھر آ گیا ہوں گاؤں میں

‏کاٹی ہے رات کہاں،مجھ سے پوچھتے کیا ہو..؟
اگر میں‌ ہوش میں ہوتا, , تو اپنے گھر ہوتا

ہم بہت گہری اداسی کے سوا
جس سے بھی ملتے ہیں کم ملتے ہیں

اسے بھی اب کوئی دلدار مل گیا ہوگا
ہمیں بھی اب کوئی حسرت نہیں جگاتی

دل، یہ عجیب بات ہے تیری نہیں سُنی گئی
تھے جو بلا کے سنگ دل اُن کا کہا سُنا گیا

اور کتنی کروں اداکاری ؟
خون لگتا ہے مسکرانے میں

ﺳﺎﻧﺲ ﻟﯿﻨﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻟﯿﻞ ﻧﮩﯿﮟ
ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﺘﺎ ﺯﻧﺪﮦ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ

آپ اچھے ھیں ، بے حد اچھے ھیں
جائیں! خود سا کوئی تلاش کریں

اُس کے لَب …………اور پھِر وَفا کی قسم
ہاۓ ! کیا قَسم تھی ……… خُدا کی قسم

اپنا تبصرہ بھیجیں